: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
استنبول،14اپریل(ایجنسی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مسلمانوں سے تمام تراختلافات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ استنبول میں اسلامی سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ ہر قسم کی فرقہ واریت کو ختم کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو
متحد ہو کر دہشت گردی کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس اجلاس میں تیس سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایردوآن نے مزید کہا کہ ان کا مذہب شیعہ یا سنی نہیں بلکہ اسلام ہے۔ اسلامی تعاون کی تنظیم " او آئی سی" کے زیر اہتمام دسویں دو روزہ اسلامک سمٹ کل جمعے کو اختتام پذیر ہو گی۔